فرانس اور سپین کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 325,000 سے تجاوز کر گئی اورآگ سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ہزاروں فائر فائٹرز، جنہیں پانی چھڑکنے والے خصوصی طیاروں کی مدد حاصل ہے، آگ اور زہریلے دھوئیں کے بادلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فرانس اور سپین کے جنگلات میں لگی آگ سے لاکھوں افراد بے گھر، ہزاروں ہیکٹر رقبہ متاثر

مزید خبریں
پیرس۔27جولائی (اے پی پی):فرانس اور سپین کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 325,000 سے تجاوز کر گئی اورآگ سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ہزاروں فائر فائٹرز، جنہیں پانی چھڑکنے والے خصوصی طیاروں کی مدد حاصل ہے، آگ اور زہریلے دھوئیں کے بادلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فرانس میں آگ سے 77,000 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔ فرانس کے جنوب مغربی علاقے گیروندے میں 42,000 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے جو مین ہٹن کے حجم سے سات گنا زیادہ ہے۔علاقے میں تقریباً 220,000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور سیاحوں کی 45 کیمپ سائٹس کو بند کیا گیا ہے جس سے وہاں چھٹیاں گزارنے والے تقریباً 40،000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس کے دیگر علاقوں میں لگنے والی آگ سے مزید 30,000 افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقے ایویلا، ٹولیڈو اور ویلنسیا کے مشرقی علاقے کاسٹیلون سے تقریباً 75,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوائیں میڈرڈ کے قریب جنگل کی آگ کو ابھی دارالحکومت سے دور جنوب کی طرف دھکیل رہی ہیں لیکن ان کے راستے میں آنے والے مزید دیہات کو خالی کرانا پڑے گا۔








