فرانس کا سیاحت کے شعبہ کی آمدن 2030 تک 100 ارب یورو سالانہ تک پہنچانے کا منصوبہ

پیرس۔25جولائی (اے پی پی):فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے ایک اسٹریٹجک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سیاحتی آمدن کو 2030 تک سالانہ 100 ارب یورو تک پہنچانا ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اعلان انٹرمنسٹریل ٹورازم کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے اس موقع پر مختلف اقدامات کا ایک پیکج پیش کیا جس کا مقصد عالمی …

پیرس۔25جولائی (اے پی پی):فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے ایک اسٹریٹجک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سیاحتی آمدن کو 2030 تک سالانہ 100 ارب یورو تک پہنچانا ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اعلان انٹرمنسٹریل ٹورازم کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے اس موقع پر مختلف اقدامات کا ایک پیکج پیش کیا جس کا مقصد عالمی سیاحتی مارکیٹ میں فرانس کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں فرانسیسی سرزمین پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے تاہم سیاحتی آمدن کے لحاظ سے فرانس 71 ارب یورو کی آمدن کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ اسپین نے سیاحت کے شعبہ میں 126 ارب یورو کی آمدن حاصل کی۔ماہرین اس فرق کی وجہ سیاحوں کے قیام کے مختصر دورانیے کو قرار دیتے ہیں جو ان کے مجموعی اخراجات کو محدود کرتا ہے۔

فرانسیسی وزیر سیاحت نتھالی ڈیلاتغ نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ فرانس کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 8 فیصد بنتا ہے اور یہ شعبہ 20 لاکھ ایسی ملازمتیں فراہم کرتا ہے جنہیں بیرون ملک منتقل نہیں کیا جا سکتا اس بنا پر یہ فرانسیسی معیشت کا ایک اسٹریٹجک ستون ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔