فرانس کا وسطی افریقی جمہوریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان

بانگوئی۔14مارچ (اے پی پی):فرانس کے وزیرِ خارجہ جین ۔نوئل باروٹ ( Jean-Noel Barrot )نے وسطی افریقی جمہوریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے یہ اعلان وسطی افریقی جمہوریہ کے2روزہ دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس کا کوئی وزیر خارجہ وسطی افریقی جمہوریہ میں …

بانگوئی۔14مارچ (اے پی پی):فرانس کے وزیرِ خارجہ جین ۔نوئل باروٹ ( Jean-Noel Barrot )نے وسطی افریقی جمہوریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا۔

شنہوا کے مطابق انہوں نے یہ اعلان وسطی افریقی جمہوریہ کے2روزہ دورے کے دوران کیا ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس کا کوئی وزیر خارجہ وسطی افریقی جمہوریہ میں موجود ہے اور میری موجودگی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے ایک عرصے کے بعد تعلقات کی مکمل بحالی کی علامت ہے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فرانس تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔