فرانس کے سرکاری سکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

پیرس۔28اگست (اے پی پی):فرانسیسی وزیرِتعلیم نے سرکاری سکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرتعلیم گیبریل اٹل نےکہا کہ اب سکولوں میں عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا اور وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں کی واپسی سے قبل سکول سربراہان …

پیرس۔28اگست (اے پی پی):فرانسیسی وزیرِتعلیم نے سرکاری سکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرتعلیم گیبریل اٹل نےکہا کہ اب سکولوں میں عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا اور وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں کی واپسی سے قبل سکول سربراہان کو’’قومی سطح پر واضح قواعد‘‘دیں گے۔

واضح رہے کہ فرانس نے 19 ویں صدی کے قوانین کے بعد سے سرکاری سکولوں میں مذہبی علامات پر سخت پابندی عائد رکھی ہے۔وہ سرکاری اداروں میں تعلیم سے روایتی کیتھولک اثرو رسوخ کے خاتمے اور بڑھتی ہوئی مسلم اقلیت سے نمٹنے کے لیے انہی رہنما اصولوں کا احیا کررہا ہے ۔

فرانس نے 2004ء میں سکولوں میں سکارف اوڑھنے پر پابندی عائدکر دی تھی اور 2010 میں عوامی مقامات پر مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی، جس سے اس کی 50 لاکھ مسلم کمیونٹی میں سے کثیر تعداد نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔