لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):خطیب و اما م بادشاہی مسجدلاہور و چیئر مین مجلس علماءپاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادکی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں فرانسیسی صدر کی طرف سے توہین آمیز بیان پر مذمتی کانفرنس منعقد کی گئی جس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن اور صوبائی وزیر انسانی حقوق چوہدری اعجاز عالم آگسٹین تھے۔مولانا سید عبد الخبیر آزادنے تمام مکاتب فکر کے …
فرانس کے صدر کے توہین آمیز بیان سے اُمت مسلمہ کی شدید دل آزاری ہوئی ،مو لانا عبد الخبیر آزاد، سید سعید الحسن شاہ ‘ اعجاز عالم آگسٹین کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):خطیب و اما م بادشاہی مسجدلاہور و چیئر مین مجلس علماءپاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادکی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں فرانسیسی صدر کی طرف سے توہین آمیز بیان پر مذمتی کانفرنس منعقد کی گئی جس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن اور صوبائی وزیر انسانی حقوق چوہدری اعجاز عالم آگسٹین تھے۔مولانا سید عبد الخبیر آزادنے تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام ودیگر مذہبی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے صدر کا توہین آمیز بیان عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ،عالمی سطح پر انٹر فیتھ ڈائیلاگ کیلئے ہونے والی کوششوں کو فرانس کے صدر کے توہین آمیز بیان سے شدید دھچکا لگا ہے ، خطرہ ہے کہ انٹر فیتھ ہارمنی کاپلیٹ فارم پامال نہ ہوجائے ۔انہوں نے اقوام متحد ہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کے صدر کا توہین آمیز بیان واپس لینے اور معافی مانگنے تک اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں فرانس کی رکنیت معطل کی جائے ۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ فرانس کے صدرکی طرف سے توہین آمیز بیان سے اُمت مسلمہ کی شدید دل آزاری ہوئی ہے، امام الانبیاءحضرت محمدمصطفی ﷺ اقوام عالم اور تمام بنی نوع انسان کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ،فرانس کے صدر کا بیان اقوام متحد ہ کے طے شدہ اصولوں اور منشور کی شدید خلاف ورزی ہے ،ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے فرانس کے صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فرانس کے صدر کے توہین آمیز بیان کی بر وقت مذمت کر کے امت مسلمہ کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کی ہے ۔پریس کانفرنس میں صدر پریس کلب ارشد انصاری ،بشپ آف لاہور آرچ بشپ سبسٹین شا، بشپ عرفان جمیل ، صدر پاکستان ہندو کونسل لاہورڈاکٹر منوہر چند ، علامہ زبیر احمد ظہیر ، مفتی مبشر احمد نظامی ، علامہ رشید ترابی ،مفتی سید عاشق حسین شاہ،حافظ کاظم رضا نقوی ‘ فادر جیمز چنن‘ مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا شکیل الرحمن ناصر‘قاری خالد محمود ‘مولانا ایوب ‘سردار بشن سنگھ‘ علامہ نعیم بادشاہ‘ ڈاکٹر مرقس فدائ‘پیرمولانا ولی اللہ شاہ سید عبد البصیرآزاد‘سید عبد الکبیر آزاد‘خواجہ جاوید اسلم صحاف ا ور دیگر راہنماﺅں نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔







