فرانس کے ڈورین گوڈون نے ٹور آف رومانڈی ٹائم ٹرائل جیت لیا

فرانس کے سائیکل سوار ڈورین گوڈون نے ٹور آف رومانڈی میں ابتدائی ٹائم ٹرائل پرولوگ جیت لیا۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔

برن۔29اپریل (اے پی پی):فرانس کے سائیکل سوار ڈورین گوڈون نے ٹور آف رومانڈی میں ابتدائی ٹائم ٹرائل پرولوگ جیت لیا۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ریس کے ابتدائی مرحلے سے قبل ابتدائی ٹائم ٹرائل پرولوگ ہوا جس میں فرانس کے سائیکل سوار ڈورین گوڈون نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔29 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ ڈورین گوڈون نے2.3کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹس اور 35 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔ سویڈن کے سائیکل سوار جیکب سوڈرکوسٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پرتگال کے سائیکلسٹ آئیوو ایمانوئل ایلوس اولیویرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سلووینین پسندیدہ سائیکل سوار تاڈیج پوگاچرچھٹے نمبر پر رہے۔

انیوس گرینیڈیئرز ٹیم کے ڈورین گوڈون نے سویڈن کے رائیڈر جیکب سوڈرکوسٹ کو کچھ ملی سیکنڈ کے حساب سے ہرا کر سوئٹزرلینڈ میں 3.2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد لیڈر کی پیلی جرسی حاصل کی۔واضح رہے کہ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں ریس کے شریک سائیکل سوار سوئٹزرلینڈ میں مارٹینی سے مارٹینی تک کا سفر طے کریں گے ۔

ریس کے پہلے مرحلے کا فاصلہ 171.2 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 6 روز جاری رہنے کے بعد 3مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947میں ہوا جو بیلجیم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا

مزید خبریں