فرانس 2040ءتک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں بند کر دے گا

پیرس ۔ 10 جولائی (اے پی پی) فرانس 2040ءتک اپنے ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت ختم کرنے اور اس کے 10 سال کے بعد اپنے ماحول کو کاربن گیسوں سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ماحولیات کے فرانسیسی وزیر نکولا ہیلو نے ان خیالات کا اظہار آب و ہوا کی تبدیلی کے پیرس معاہدے پر عمل درآمد سے …

پیرس ۔ 10 جولائی (اے پی پی) فرانس 2040ءتک اپنے ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت ختم کرنے اور اس کے 10 سال کے بعد اپنے ماحول کو کاربن گیسوں سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ماحولیات کے فرانسیسی وزیر نکولا ہیلو نے ان خیالات کا اظہار آب و ہوا کی تبدیلی کے پیرس معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق ایک تقریب کے دوران کیا۔اس تقریب میںانہوں نے عمل درآمد سے متعلق6 نظریے اور 23 تجاویز پیش کیں لیکن یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان اہداف کو کس طرح حاصل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ ایک انقلابی اقدام ہوگا۔

Leave a Reply