فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کا مثالی اقدام ، باجوڑ میں خوارج کی تخریب کاری سے تباہ شدہ دو مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں دو مساجد مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا، مساجد کی بحالی میں سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں دو مساجد مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا، مساجد کی بحالی میں سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو، پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے، عوام نے فرنٹیئر کور (نارتھ) کے اقدامات کو علاقے میں امن و استحکام کی علامت قرار دیا ہے، مقامی آبادی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان عبادت گاہوں کی بحالی نے ان کے دل جیت لیے ہیں، پاک فوج کی ٹیم نے مساجد کی بیرونی اور اندرونی تعمیر نو کرتے ہوئے صفائی، روشنی اور وضو کے انتظامات کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا ہے، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی لوگ بڑے پیمانے پر نماز کی ادائیگی کے لیے ان مساجد کا رخ کر رہے ہیں، ان تمام اقدامات سے عوام اور پاک فوج کے درمیان اعتماد اور تعاون کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔