فریقین سیاسی تنازعات کے حل کے لیے تحمل و برداشت کا مظاہرہ کریں، سلامتی کونسل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی افریقی ملک مالی میں حالیہ سیاسی تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل و برداشت کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے گزشتہ روز مالی کی حالیہ صورتحال پر وڈیو کانفرنس میں اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کی ثالٹی کی کوششوں …

اقوام متحدہ ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی افریقی ملک مالی میں حالیہ سیاسی تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل و برداشت کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے گزشتہ روز مالی کی حالیہ صورتحال پر وڈیو کانفرنس میں اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کی ثالٹی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی اور ای سی او ڈبلیو اے ایس کی سفارشات کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ مالی کے فریقین تنازعات کے حل کے لیے بغیر کسی تاخیر کے ای سی او ڈبلیو اے ایس کی سفارشات پر عمل درآمد کریں، مذاکرات کو ترجیح دیں اور قانون کی بلادستی کے لیے خطرے اور تنازعات میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات کو روکیں۔ واضح رہے کہ مالی کے دارالحکومت بماکو میں پہلی بار وسیع پیمانے پر 5 جون سے ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اپوزیشن اور سول سوئٹی گروپوں کی جانب سے صدر ابراہیم بوباکر کیٹا کے استعفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔