فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے سے ثابت ہوگیا ن اور پی پی میں اب جان نہیں رہی ، حلیم عادل شیخ

کراچی۔4اکتوبر (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپوزشن اتحاد پی ڈی ایم کو ڈاکو موومنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کے فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی میں اب جان نہیں رہی ۔ ان خیالات کا …

کراچی۔4اکتوبر (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپوزشن اتحاد پی ڈی ایم کو ڈاکو موومنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کے فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی میں اب جان نہیں رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے پر اتوار کو جاری ویڈیو پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو معلوم ہو گیا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے،اسی لئے پانچویں چھٹے نمبر کی جماعت کو خود پر مسلط کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزشن تحریک کاعوام سے کوئی واسطہ نہیں یہ تحریک اپنی چوریاں چھپانے اور مقدمات سے بچنے کے لئے ہیں ، مدارس کے طلبا اور اساتذہ کو اس مقصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر جو ملک دشمنی کی جارہی ہے پاکستانی عوام محب وطن ہے اور کوئی اس کے پیچھے نہیں آئے گا چاہئے اس تحریک کے آگے فضل الرحمن سمیت کوئی بھی لگ جائے یہ صرف اپنا ہی نقصان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے آج اتوار کو کراچی میں پیپلزپارٹی کی ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف نعرے لگنا شروع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تحریک چلانے سے پہلے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کی جائے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پہلے بھی دھرنے کا انجام عوام نے دیکھ لیا تھا اور کل(ہفتہ )لاہور میں عوام نے دیکھ لیا کہ کوئی نکلنے کو تیار نہیں عوام کو سب معلوم ہوچکا ہے۔