کے ٹو سکواش کلب رواں ماہ اپریل میں اپنے دوسرے پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹ پہلے ویمنز ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔ ’’ون ورلڈ سکواش‘‘ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ ’کے ٹو سکواش ویمنز پی ایس اے چیلنجر چیمپئن شپ‘ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 26 اپریل 2026ء کو ہوگا
فلاڈیلفیا میں خواتین کے عالمی سکواش میلے کا آغاز، کے ٹو سکواش کلب پہلی بار پی ایس اے چیلنجر چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):کے ٹو سکواش کلب رواں ماہ اپریل میں اپنے دوسرے پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹ پہلے ویمنز ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔ ’’ون ورلڈ سکواش‘‘ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ ’کے ٹو سکواش ویمنز پی ایس اے چیلنجر چیمپئن شپ‘ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 26 اپریل 2026ء کو ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں خواتین کے پروفیشنل سکواش کے فروغ کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔6,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم پر مشتمل اس چیمپئن شپ کے مین ڈرا میں 24 کھلاڑی شامل ہیں جن میں ٹاپ رینکنگ کی حامل بین الاقوامی کھلاڑی پی ایس اے ورلڈ ٹور کے قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ یہ ایونٹ ایلیٹ لیول کے مقابلوں کے مرکز کے طور پر ’کے ٹو سکواش‘ کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم نے اس تاریخی ویمنز ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کے ٹو سکواش میں پروفیشنل ایونٹس منعقد کر کے امریکہ میں سکواش کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ پی ایس اے ورلڈ ٹور پر اپنی موجودگی مستحکم کرنے اور خواتین کے سکواش کی ترقی کے لیے ایک کلیدی قدم ہے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ایک مضبوط فہرست شامل ہے جس کی قیادت ٹاپ سیڈ زینہ زین (عالمی رینکنگ نمبر 99) کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ لورا سلوا، لوسی سٹیفنونی اور ملک طحہٰ سمیت دیگر بین الاقوامی کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔ ٹاپ ایٹ سیڈز میں ہوائیونگ اوم، میری فنگ اے فیٹ، جولیٹ پرمینٹیئر اور ابھرتی ہوئی امریکی جونیئر کھلاڑی للی بوریل شامل ہیں۔
تمام مقابلے پروفیشنل گلاس کورٹ پر کھیلے جائیں گے جو کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا مسابقتی ماحول اور شائقین کو کھیل کا بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔








