فلسطینی زخمی بچوں کا 15 واں گروپ امارات پہنچ گیا

105
فلسطینی زخمی بچوں کا 15 واں گروپ امارات پہنچ گیا

دبئی ۔6اپریل (اے پی پی):فلسطینی زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 15 واں گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے انیٹشیٹو کے تحت غزہ کے ایک ہزار زخمی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے اسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔15 ویں گروپ میں مصر کے العریش ایئرپورٹ سے 27 مریض ابوظبی پہنچے ہیں ان کے ہمراہ 60 اہل خانہ بھی ہیں۔

طبی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔زخمیوں اور کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ نے اس عظیم انسانی اقدام پر امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور حمایت کا ایک منفرد نمونہ ہے۔