ریاض۔6اپریل (اے پی پی):سعودی ادارہ پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی طور پر آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون شکنی ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس حوالے سےآتشبازی کے قوانین واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون …
آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون شکنی ہے، سعودی ادارہ پراسیکیوشن کا انتباہ

مزید خبریں
ریاض۔6اپریل (اے پی پی):سعودی ادارہ پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی طور پر آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون شکنی ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس حوالے سےآتشبازی کے قوانین واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنا قانون شکنی ہے جس پر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے پٹاخوں کے حوالے سے انتباہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔








