فلسطینی علاقوں کو مقبوضہ کہنے کا آسٹریلوی فیصلہ خوش آئند ہے، عرب پارلیمنٹ

قاہرہ۔11اگست (اے پی پی):عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے فلسطینی علاقوں کو ’’مقبوضہ‘‘اور اسرائیلی بستیوں کو ’’ناجائز‘‘ ماننے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے آسٹریلوی پارلیمنٹ میں کہا کہ ان کی حکومت سرکاری طور پر اپنے تمام لٹریچر میں ’’مقبوضہ فلسطین‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کر دے گی اور مشرقی القدس کو بھی مقبوضہ علاقہ کہا جائے گا۔ …

قاہرہ۔11اگست (اے پی پی):عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے فلسطینی علاقوں کو ’’مقبوضہ‘‘اور اسرائیلی بستیوں کو ’’ناجائز‘‘ ماننے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے آسٹریلوی پارلیمنٹ میں کہا کہ ان کی حکومت سرکاری طور پر اپنے تمام لٹریچر میں ’’مقبوضہ فلسطین‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کر دے گی اور مشرقی القدس کو بھی مقبوضہ علاقہ کہا جائے گا۔

عرب پارلیمنٹ نے اس فیصلے کو آسٹریلوی موقف میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے لیے پرعزم ہے۔ عرب پارلیمنٹ بین الاقوامی امن کے حوالے سے امن عمل کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور ان کوششوں میں سب سے اہم دو ریاستی حل کا اصول ہے۔

عرب لیگ کے زیر تحت عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور فلسطینی عوام کے منصفانہ اور جائز حقوق کا ساتھ دے۔