فلسطینی معاون وزیر مزین شیمیہ کا آئی ایس ایس آئی زیر اہتمام مذاکرے میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)فلسطین کے معاون وزیر برائے ایشیائ،افریقہ و آسٹریلیا مزین شیمیہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پر امن حل سے ہی مشرق وسطی میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو سکتا ہے۔پاکستان اور فلسین کے مابین رشتے انتہائی مضبوط ہیں،پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی سمیت تمام سطح پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔منگل کو یہاں انسٹی ٹیو ٹ آف سٹریٹجک …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)فلسطین کے معاون وزیر برائے ایشیائ،افریقہ و آسٹریلیا مزین شیمیہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پر امن حل سے ہی مشرق وسطی میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو سکتا ہے۔پاکستان اور فلسین کے مابین رشتے انتہائی مضبوط ہیں،پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی سمیت تمام سطح پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔منگل کو یہاں انسٹی ٹیو ٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی)میں ”قومی اتحادی حکومت کی تشکیل اور فلسطین میں امن کا مسقبل“کے موضوع پر عوامی مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطین کے معاون وزیر نے کہا کہ چاہے علاقائی یا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہو ،پاکستان ہمیشہ ہر سطح پر فلسطین کی حمایت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حق کود ارادیت سے فلسطین کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں،جو فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے۔امن بات چیت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر مزین نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینی قیادت بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق بات چیت اور امن مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے آبادی کی ساخت تبدیل کر رہا ہے۔

Leave a Reply