فلسطین کے معاملے پر سعودی قیادت اور امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں۔طاہر محمود اشرفی

فلسطین کے معاملے پر سعودی قیادت اور امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں۔طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر سعودی قیادت اور امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین پر سمجھوتہ کرنے کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ امت مسلمہ کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن کے دورہ سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مسلم دنیاکے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ پوری دنیا میں مسلم امہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیتیں رکھتا ہے۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کی چھتری تلے تمام مسلم ممالک کو متحد کرنے اور تمام عالمی فورمز پر امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے غیر متزلزل کوششیں کرنے پر سعودی قیادت کے شاندار کردار کو سراہا۔