- Advertisement -
اقوام متحدہ۔ یکم جون(اے پی پی) بچوں کے لئے اقوام متحدہ کے فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے زیرِ قبضہ شہر فلوجہ میں کم از کم 20 ہزار بچوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ عراق میں یونیسیف کے نمائندے پیٹر ہاکنز کے مطابق ان بچوں سے جبری فوجی خدمات لئے جانے کا بھی خدشہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر محصورخاندان فلوجہ سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تو ا±ن کے بچے ا±ن سے ج±دا ہو سکتے ہیں۔ یونیسیف نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عراقی فورسز کے گھیرے میں آئے ہوئے شہر فلوجہ میں موجود بچوں کی حفاظت کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7122
- Advertisement -