فلوریڈا ، پام بیچ ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکے ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا

فلوریڈا میں پام بیچ میں قا ئم پام بیچ ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکےامریکی صدر کے نام پر ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا ہے۔

فلوریڈا ۔10جولائی (اے پی پی):فلوریڈا میں پام بیچ میں قا ئم پام بیچ ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکےامریکی صدر کے نام پر ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ ایئر پورٹ اس سلسلے کی ان دنوں کی تازہ ترین کوشش ہے جس کے تحت مختلف اداروں ، مقامات ، پروگراموں اور حتیٰ کہ جنگی ہتھیاروں کو ریپبلکن اور ریپبلکن حکومت کے ساتھ جڑی ہوئی شناخت دی جا رہی ہے۔یہ ایئر پورٹ ری پبلکنز کی حامی ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن حمایت کی ایک نشانی بنے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ میں نہیں جانتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی شخص پام بیچ ایئر پورٹ سے زیادہ قربت رکھنے والا ہو گا۔

یاد رہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر دوبارہ قدم رکھے ہیں، کئی چیزوں پر ٹرمپ کانام طبع کیا جا چکا ہے۔ ان میں امریکی بحریہ کے جہاز ، امیر غیر ملکیوں کے لیے ویزا پروگرام بھی شامل ہیں۔ریپبلکن فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس مارچ میں جنوب مشرقی فلوریڈا کے ایئرپورٹ کا نام ‘ٹرمپ’ کے نام پر رکھنے کے لیے قانون سازی پر دستخط کیے تھے۔ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی تین حرفی شناخت PBI اٹھارہ اگست کو تبدیل ہو کر DJT ہوجائے گی۔