فلپائن،چھوٹاطیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد لاپتہ، پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے

منیلا۔18فروری (اے پی پی):فلپائن کا 6 سیٹر طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد لاپتہ ہو گیا ، جس میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کا 6 سیٹر سیسنا 340 طیارہ ہفتے کی صبح 6 بجکر 43 منٹ پر بیکول انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فورا بعد لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں پائلٹ اور عملے کے ایک رکن سمیت 2 مسافر سوار …

منیلا۔18فروری (اے پی پی):فلپائن کا 6 سیٹر طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد لاپتہ ہو گیا ، جس میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کا 6 سیٹر سیسنا 340 طیارہ ہفتے کی صبح 6 بجکر 43 منٹ پر بیکول انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فورا بعد لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں پائلٹ اور عملے کے ایک رکن سمیت 2 مسافر سوار تھے ۔ طیارہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا جا رہا تھا جس کا رابطہ 6 بجکر 46 منٹ پر منقطع ہو گیا ۔