فلپائن کے صوبہ پمپنگا میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے۔
فلپائن، زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک، 17 لاپتہ

مزید خبریں
منیلا۔25مئی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ پمپنگا میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی فائر پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز اینجیلیس شہر میں پیش آیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے 10 زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ورکس اینڈ ہائی ویز کے سیکرٹری ونسے ڈیزون نے بتایا کہ جائے حادثہ پر غیر محفوظ حالات ( جن میں ملبہ اور بجلی کی تاریں شامل ہیں) امدادی کارکنوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں اس کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد قریبی رہائشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔








