فلپائنی حکومت نے جمہوریت کی حمایت اور انسداد بد عنوانی سے مشروط امریکی ترقیاتی امداد مسترد کر دی

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

منیلا ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) فلپائنی حکومت نے جمہوریت کی حمایت اور انسداد بد عنوانی سے مشروط امریکی ترقیاتی امداد مسترد کر دی۔ فلپائن کے صدر راڈریگوڈوٹر ٹی کے ترجمان ہیری روک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی ادارے ملینیئم چیلنج کارپوریشن (ایم سی سی) کے ساتھ ترقیاتی امداد کے لئے جاری بات چیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم سی سی نے 2010 ءمیں فلپائن میں غربت کے خاتمے کے لئے 43 کروٹ 39 لاکھ ڈالر فراہم کئے تھے۔امریکی کانگرس نے یہ ادارہ 2004 ءمیں قائم کیا تھا اور اس کا مقصد گڈ گورننس، اقتصادی آزادیوں اور غربت کے خاتمے کے لئے پر عزم ممالک کو امداد فراہم کرنا ہے۔فلپائن کے صدر کو ملک میں مشیات کی لعنت کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے مغربی ممالک کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس کو وہ اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہیں۔او اس کے نتیجہ میں فلپائن اور ان ممالک کے باہمی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔