فلپائن میں دو سمندری طوفانوں سے ہلاکتوں کی تعداد 259 تک پہنچ گئی ، لاکھوں بے گھر

منیلا ۔12نومبر (اے پی پی):فلپائن میں حالیہ دو طاقتور سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی، جن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 259 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔شنہوا کے مطابق قومی ادارہ برائے آفات سے نمٹنے اور نظم و نسق (این ڈی آر آر ایم سی ) کے مطابق، پہلا طوفان "فنگ وونگ" اتوار کے روز شمالی لوزون کے ساحلی علاقے سے …

منیلا ۔12نومبر (اے پی پی):فلپائن میں حالیہ دو طاقتور سمندری طوفانوں نے تباہی مچا دی، جن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 259 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔شنہوا کے مطابق قومی ادارہ برائے آفات سے نمٹنے اور نظم و نسق (این ڈی آر آر ایم سی ) کے مطابق، پہلا طوفان "فنگ وونگ” اتوار کے روز شمالی لوزون کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا، جو زمین پر پہنچتے وقت سپر ٹائفون کی شدت اختیار کر چکا تھا۔ اس طوفان کے باعث کم از کم 27 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہیں۔

ادارے کی ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق، دوسرا طوفان "کالماگی” جو 4 نومبر کو وسطی فلپائن میں داخل ہوا، نے شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث 232 افراد کی جان لے لی، 112 افراد لاپتا اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ سیبو میں رپورٹ ہوئیں، جو تاحال 30 ستمبر کو آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کے اثرات سے سنبھل نہیں سکا تھا۔دونوں طوفانوں نے ملک بھر میں گھروں، زرعی اراضی، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، لاکھوں مکین محفوظ مقامات کی تلاش میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں