منیلا۔15جون (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ نیگروس آکسیڈینٹل میں سکول بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے ایک ٹیچر جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے ۔
شنہوا کے مطابق بیکولڈ سٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کی چیف ماریا لارنی پورنن نے بتایاکہ حادثہ شام 5 بجکر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب سکول بس سان کارلوس سٹی میں سکو ل ایکٹویٹی کے بعد اساتذہ اور ایک طالب علم کو بیکولڈ سٹی واپس لے جا رہی تھی کہ راستے میں بے قابو ہو کر الٹ گئی ، بس میں ڈرائیور سمیت 36 افراد سوار تھے ۔