فلپائن میں گرفتار 64 چینی شہری رہا

فلپائن میں گرفتار 64 چینی شہر یوں کو رہا کردیا گیا۔

منیلا ۔29مئی (اے پی پی):فلپائن میں گرفتار 64 چینی شہر یوں کو رہا کردیا گیا۔شنہوا کے مطابق فلپائن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلپائنی حکام نے تمام 64 چینی شہریوں کو رہا کر دیا۔ تاہم بیان میں گرفتاری کی وجوہات یا رہائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔چینی سفارت خانے نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ معاملات پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔

مزید خبریں