فن لینڈ کے 80 سالہ شخص نے 20سال تہ خانے میں گزاردیئے

ہلسنکی۔24جنوری (اے پی پی):فن لینڈ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 80 سال کے ایک شخص کو انتہائی خراب صحت کے ساتھ پایا گیا ہے جس نے کم از کم 20 سال ایک ایسے تہہ خانے میں گزارے ہیں جہاں نہ کھڑکیاں تھیں اور نہ ہی بیت الخلا یا باورچی خانہ تھا۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ساٹھ کی دہائی میں موجود دو مردوں اور ایک خاتون کو …

ہلسنکی۔24جنوری (اے پی پی):فن لینڈ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 80 سال کے ایک شخص کو انتہائی خراب صحت کے ساتھ پایا گیا ہے جس نے کم از کم 20 سال ایک ایسے تہہ خانے میں گزارے ہیں جہاں نہ کھڑکیاں تھیں اور نہ ہی بیت الخلا یا باورچی خانہ تھا۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ساٹھ کی دہائی میں موجود دو مردوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا اور بعد میں انہیں رہا کر دیا۔

پولیس نے واضح کیا کہ مشتبہ افراد اور متاثرہ شخص ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن ان کے درمیان کوئی خونی رشتہ نہیں ہے۔پولیس نے یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا ہلسنکی کے اسی گھر میں رہنے والے دیگر افراد نے انسانی سمگلنگ کا جرم تو نہیں کیا اور اس شخص کی خراب حالت کا فائدہ اٹھا کر اسے توہین آمیز حالات میں رکھا ہے جو ممکنہ طور پر مالی فائدے کے حصول کے لیے ہو سکتا ہے۔

یہ شخص فن لینڈ کے دارالحکومت کے ایک شمالی محلے میں واقع گھر سے پیر کے روز پولیس کی تلاشی کی کارروائی کے دوران ملا۔

اسے فوری مدد کی ضرورت تھی۔پولیس نے اس تہہ خانے کی منظر کشی کی جہاں وہ رہ رہا تھا کہ یہ ایک ایسا کمرہ تھا جس میں کوئی کھڑکی نہیں تھی، نہ نہانے کی سہولت تھی، نہ ہی رفع حاجت کا انتظام اور نہ ہی کھانا تیار کرنے کا سامان موجود تھا۔

انسپکٹر جنرل یاری کورکالینن نے بتایا کہ وہ شخص کم از کم 20 سال تک ان حالات میں رہا اور وقت کے ساتھ اس کی صحت بگڑتی چلی گئی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ وہ شخص فی الوقت متعلقہ حکام کی دیکھ بھال میں ہے۔

مزید خبریں