اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) فوجی عدالتوںکی طرف سے موت کی سزا پانے والے مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کو بدھ کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی وہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے ، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے سمیت دہشت گردی کے سنگین جرائم …
فوجی عدالتوںکی طرف سے موت کی سزا پانے والے مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) فوجی عدالتوںکی طرف سے موت کی سزا پانے والے مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کو بدھ کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی وہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے ، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے سمیت دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق برکت علی ولد عبدالغفار تحریک طالبان پاکستان کاایک فعال رکن تھا جو ایک شہری کوقتل کرنے میں ملوث تھا اس کے پاس آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد موجود تھا۔ مجرم نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا، اسے سزائے موت سنائی گئی ۔







