کوئٹہ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی کوئٹہ میں ریسٹورنٹس، گوشت کی دکانوں سمیت متفرق خوراک کے مراکز کا معائنہ کیا۔
بلوچستان فوڈ تھارٹی کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ و گردونواح میں معروف ریسٹورنٹس، گوشت کی دکانوں سمیت متفرق خوراک کے مراکز کی چیکنگ کے دوران متعدد مراکز کے خلاف ایکشن، ایک ہول سیل ٹریڈر سے مضر صحت و پابندی عائد چائنیز نمک کی بڑی مقدار برآمد ۔دوران انسپیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر ایک معروف ریسٹورنٹ اور ایک ہول سیلر پر جرمانے عائد کیئے۔
ریسٹورنٹ کے خلاف پکوان میں خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل و چائنیز نمک کے استعمال کچن میں گندگی اور اشیاء کی اسٹوریج کے انتظامات ایس او پیز کے مطابق نہ ہونے پر کارروائی کی گئی ۔ ہول سیلر کو لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ جبکہ گوشت کی دکانوں سمیت 15 سے زائد مراکز کو معمولی نقائص پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔