فٹنس مسائل، مارک ووڈ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

برسبین ۔30نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مارک ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے مارک ووڈ کی بقیہ ایشیز سیریز میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ 35 سالہ مارک ووڈ کو 38 ٹیسٹ،70 ایک روزہ اور …

برسبین ۔30نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مارک ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم مینجمنٹ نے مارک ووڈ کی بقیہ ایشیز سیریز میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ 35 سالہ مارک ووڈ کو 38 ٹیسٹ،70 ایک روزہ اور 38 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مارک ووڈ نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں تقریباً نو ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔ گھٹنے کی سرجری کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا مقابلہ تھا، اور وہ طویل وقفے کے باوجود اپنی روایتی رفتار کے ساتھ دکھائی دئیے۔ تاہم عمر کے 36 ویں سال کے قریب پہنچتے ہوئے ان کے گھٹنے اور ہمسٹرنگ کے مسائل نے ٹیم کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں صرف 11 اوورز کرانے کے باوجود مارک ووڈ کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچتی رہی، لیکن میچ کی مختصر مدت کے باعث انہیں زیادہ باؤلنگ کا موقع نہ مل سکا۔ میچ کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں برسبین میں پہلے ٹریننگ سیشن سے بھی دور رکھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ انگلینڈ انہیں ایڈیلیڈ میں شیڈول ایشیز سیریز کے تیسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے محفوظ رکھنا چاہا ہے ۔

مارک ووڈ کی عدم موجودگی میں جوش ٹنگ کو دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ جوش ٹنگ اس وقت کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف دو روزہ میچ میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں ان کی رفتار اور باؤنس کو انگلینڈ کے سلیکٹرز غور سے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ایشیز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں