زیورخ ۔ 6 اپریل (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے زیراہتمام رواں برس شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 14 جون سے روس میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ 15 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، اس سلسلے میں فیفا نے ٹورنامنٹ آفیشلز کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے، کسی برطانوی ریفری کو منتخب نہیں کیا گیا، …
فٹ بال ورلڈ کپ 14 جون سے روس میں شروع ہوگا، عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

مزید خبریں
زیورخ ۔ 6 اپریل (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے زیراہتمام رواں برس شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 14 جون سے روس میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ 15 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، اس سلسلے میں فیفا نے ٹورنامنٹ آفیشلز کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے، کسی برطانوی ریفری کو منتخب نہیں کیا گیا، یہ1938ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کیلئے برطانوی ریفری کا چناﺅ نہ کیا گیا ہو۔ ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔








