فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل آزاد کلب اور الیون سٹار کلب ممش خیل بنوں کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):زیاد اکرام خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل آزاد کلب بنوں اور الیون سٹار کلب ممش خیل بنوں کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں نیو افغان کلب ڈی آئی خان اور فرید کلب نورنگ لکی کی ٹیمیں 23 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 24 اور …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):زیاد اکرام خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل آزاد کلب بنوں اور الیون سٹار کلب ممش خیل بنوں کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں نیو افغان کلب ڈی آئی خان اور فرید کلب نورنگ لکی کی ٹیمیں 23 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 24 اور 25 نومبر کو جبکہ فائنل 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 45 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں