فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن پاکستان کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے کوچ مہیا کرے گی، صدر ڈاکٹر رولنڈو الراکون ریوس

پیراگوئے۔28نومبر (اے پی پی):فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن (اے ایف ایم) کے صدر ڈاکٹر رولنڈو الراکون ریوس نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن پاکستان کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے کوچ مہیا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ کپ فٹ سال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر …

پیراگوئے۔28نومبر (اے پی پی):فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن (اے ایف ایم) کے صدر ڈاکٹر رولنڈو الراکون ریوس نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن پاکستان کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے کوچ مہیا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ کپ فٹ سال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، اے ایف ایم کی آفس سیکرٹری رٹھ زارٹ اور ورلڈ کپ چیف آرگنائزر البا ایاریوس بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور پاکستان میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو تربیت دینے اور پالش کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا اہتمام کرے گی تاکہ یہ کھلاڑی بھی دوسرے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایشیا سے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت خوش آئند ہے کیونکہ بھارت کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کے باعث شرکت نہ سکی۔عالمی کپ فٹ سال میں برازیل نے پہلی اور کولیمبیا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پیراگوئے اور ارجنٹائن بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

عالمی انڈر15 فٹ سال کپ میں 12 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں برازیل، کاتالونا، میکسیکو، کینیڈا، کولمبیا، ارجنٹائن، بولیویا، پاکستان، پیراگوئے، یوراگوئے، ایکواڈور اور ای ای یویو شامل تھیں۔

مزید خبریں