وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے ’’کے ٹو ائیر ویز‘‘ کے بحیرہ عرب میں گر کر لاپتہ ہونے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کا شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں گر کر لاپتہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے ’’کے ٹو ائیر ویز‘‘ کے بحیرہ عرب میں گر کر لاپتہ ہونے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے طیارے میں سوار عملے کے 5 ارکان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پاکستان سول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور ایئر فورس کو بحیرہ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں تیز کرنے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔






