ریسکیو1122 نوشہرہ کا ہیلپ لائن نمبر بحال

ریسکیو1122 نوشہرہ کا ہیلپ لائن نمبر 1122 مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122 نوشہرہ کا ہیلپ لائن نمبر 1122 مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے کہا ہے کہ نوشہرہ کی عوام سے درخواست ہے کہ جھوٹی یا غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی اطلاع 1122 پر دیں۔