وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 685 ہو گئی جبکہ 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وینزویلا میں زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 685 ہو گئی، اقوام متحدہ کا 50 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کا خدشہ

مزید خبریں
کراکس۔8جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 685 ہو گئی جبکہ 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلوں کے بعد 50 ہزار تک افراد لاپتا ہو سکتے ہیں جبکہ بعض دیگر تخمینوں میں لاپتا افراد کی تعداد 10 ہزار بتائی گئی ہے۔






