وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچین کے مختلف علاقوں میں تباہ کن طوفان،شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم کا چین کے مختلف علاقوں میں تباہ کن طوفان،شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچین کے مختلف علاقوں میں تباہ کن طوفان،شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے اور ہوبے اور گانسو صوبوں میں حالیہ تباہ کن طوفان، بگولوں، مٹی کے تودے گرنے اور شدید بارشوں سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے عوام اور اپنی طرف سے صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت، عوام اور بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔







