سعودی عرب کے مسام منصوبے کے تحت یمن کے مختلف علاقوں سےایک ہفتے دوران 1207 بارودی اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا گیا۔
مسام منصوبے کے تحت یمن کے مختلف علاقوں میں 1207 دھماکہ خیز ڈیوائسز ناکارہ بنادی گئیں

مزید خبریں
صنعا۔8جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام منصوبے کے تحت یمن کے مختلف علاقوں سےایک ہفتے دوران 1207 بارودی اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق ان میں سب سے بڑی تعداد ان دھماکہ خیز ڈیوائسز کی تھی جوپھٹنے سے رہ گئے تھیں جن کی تعداد 1065 تھی جبکہ 102 دھماکہ خیز ڈیوائسز ٹینک شکنی کے لیے زمین میں دبائی گئی تھیں۔ 34 بارودی سرنگیں انسانی جانیں لینے کے لیے بچھائی گئی تھیں۔ چھ ایسی ڈیوائسز تھیں جو ان بارودی سرنگوں کی صورت میں یمن کی خواتین ، بچوں اور بڑے بوڑھوں کو نشانہ بنانے کے لیے جگہ جگہ دبائی گئی تھیں۔ جن شہروں کو بطور خاص ہدف بنایا گیا تھا ان میں مارب، عدن ، جوف شبوۃ ، تعز، الحدیدہ ، لحج ، صنعا ، البیضاء، الضالع اور صعدا شامل ہیں۔سعودی منصوبے کے تحت 2018 سے اب تک مجموعی طور پر 572332 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں دیہات ، قصبوں اور شہروں کے مختلف علاقوں سے بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں شاہ سلمان ریلیف کے خیراتی ادارے نے بھی مدد کی ہے تاکہ بے گناہ افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔






