فیصل آباد۔ 06 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی ضروری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ8جنوری کوصبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے کوٹلہ، لسوڑی، بنگلہ(حسین پور)، ماموں کانجن، دریا بل فیڈرصبح 9:30سے دوپہر 2:30تک 132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے پکاانا، نیالاہور ٹو، سعید آباد ٹو، ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز، شاہ پور، سعید آباد ون، نیا لاہور ون، گوجرہ موڑ، مختار ٹیکسٹائل ملز، پینسرہ فیڈر09جنوری کو صبح 9:30سے دوپہرڈیڑھ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پینسرہ روڈ، رمضان شہید، گوہر انڈسٹریل ملز، مونگی روڈ، ٹوبہ روڈ، پیر ے وال، بشیرا ٓباد روڈ، حمزہ بورڈ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔