فیسکو کی کھلی کچہریاں ، ایک دن میں 1049شکایات کا ازالہ کیا گیا

89
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کی تمام 147 سب ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے،ایک دن میں موصول ہونے والی 1051میں سے1049شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے ۔

فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے روزانہ دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں شرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام147 سب ڈویژنز میں کھلی کچہریوں میں عوام کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل1051شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1049شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں298کا ازالہ کیا گیاان میں اووربلنگ کی1،خراب میٹرز کی13، سپلائی بندش کی113، نیو کنکشن 14اور دیگر157شکایات موصول ہوئیں۔

اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 277میں سے275شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی6، خراب میٹرز کی29، سپلائی بندش کی97، خراب ٹرانسفارمرز کی5، نیو کنکشن 35اور دیگر105شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 77میں سے77شکایات کاازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی11، سپلائی بندش15، نیو کنکشن6اور دیگر45شکایات موصول ہوئیں۔ سرگودھا سرکل میں 108میں سے108شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی2، سپلائی بندش کی59،نیو کنکشن7اور دیگر40شکایات موصول ہوئیں۔

میانوالی سرکل میں110شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں اووربلنگ کی ایک، خراب میٹرز کی8، سپلائی بندش کی40،خراب ٹرانسفارمر1،نیو کنکشن18اور دیگر42شکایات موصول ہوئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول181شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے ان میں خراب میٹرز کی19، سپلائی بندش کی72، خراب ٹرانسفارمر1، نیو کنکشن 1اور دیگر88شکایات موصول ہوئیں۔