فیسکو کی کھلی کچہریاں ، ایک روز میں موصول تمام686شکایات کا ازالہ کر دیا گیا

81
Fesco

فیصل آباد۔ 24 دسمبر (اے پی پی):فیسکو ریجن میں بجلی کے صارفین کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔

کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں جبکہ صارفین بجلی کی جانب سے فیسکو کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام147 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل688شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 686شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل217شکایات میں سے217کا ازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی15، سپلائی بندش کی75، نیو کنکشن 23اور دیگر 104شکایات موصول ہوئیں۔

اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 183میں سے183شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی5، خراب میٹرز کی15، سپلائی بندش کی 67، خراب ٹرانسفارمرز کی1، نیو کنکشن 37اور دیگر58شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 41میں سے 41شکایات کاازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی5، سپلائی بندش کی18، نیو کنکشن1اور دیگر17شکایات موصول ہوئیں۔ سرگودھا سرکل میں 85میں سے85 شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی4، سپلائی بندش کی54، نیو کنکشن4اور دیگر 23شکایات موصول ہوئیں۔

میانوالی سرکل میں 78میں سے 76شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں اوور بلنگ کی1، خراب میٹرز کی11، سپلائی بندش کی35، نیو کنکشن12اور دیگر19شکایات موصول ہوئیں۔جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول84شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے ان میں خراب میٹرز کی16، سپلائی بندش کی47،اور دیگر21شکایات موصول ہوئیں۔