فیصل آباد،کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آب پاشی بند کرنے کی ہدایت

164
carrot

فیصل آباد۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آب پاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے نے کہا کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب گاجر کی موٹائی 3سے4 سینٹی میٹر تک ہو جائے تو اسے برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ گاجر کی بروقت برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔ ادارے نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ گاجر کا بیج تیارکرنے کے لئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ کاشتکار مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔