فیصل آباد پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے 4 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی3 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی
فیصل آباد، منشیات سمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 20 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے 4 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی3 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی ۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے 4 ملزمان عمران، عامر جمیل، عدنان اور عامر سجاد کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی3 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی گئی۔ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی فیصل رزاق نے ملزمان کو گرفتار کیا ۔پولیس نے ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔







