فیصل آباد، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز ہاکی مقابلہ جات اختتام پذیر ہوگئے

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز ہاکی مقابلہ جات اختتام پذیر ہوگئے۔گرلز مقابلوں میں تحصیل صدر نے تحصیل سٹی کی ٹیم کو زبردست اور دلچسپ مقابلے کے بعد1/0 سے شکست دے کر چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کرلیا

فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز ہاکی مقابلہ جات اختتام پذیر ہوگئے۔گرلز مقابلوں میں تحصیل صدر نے تحصیل سٹی کی ٹیم کو زبردست اور دلچسپ مقابلے کے بعد1/0 سے شکست دے کر چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بوائز فائنل ہاکی میچ تحصیل جڑانوالہ اور تحصیل سٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اورتحصیل سٹی ہاکی ٹیم نے 1/0 گول سے چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔سابق جنرل سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن/اولمپیئن رانا مجاہد نے جیتنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف کی محنت اور لگن کی بدولت ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بوائز اور گرلز کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئے جس سے کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھا۔