فیصل آبادتیسرا بڑاصنعتی و بر آمدی شہر ہے جس کی اکانومی کا مستحکم ہونا ملک کیلئے ضروری ہے،نائب صدر ایوان صنعت و تجارت

فیصل آباد 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑاصنعتی و بر آمدی شہر ہے جس کی اکانومی کا مستحکم ہونا ملک کیلئے نہایت ضروری ہے لہٰذا معاشی ترقی واستحکام کے ویژن کو آگے لیکر چلنے کیلئے چیمبر کے تمام عہدیداران و ممبران کو مل کر یکسوئی اور منظم طریقہ کار کے تحت کام کرنا ہوگا۔نائب صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادشاہدممتازباجوہ نے ایک ملاقات کے دوران …

فیصل آباد 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑاصنعتی و بر آمدی شہر ہے جس کی اکانومی کا مستحکم ہونا ملک کیلئے نہایت ضروری ہے لہٰذا معاشی ترقی واستحکام کے ویژن کو آگے لیکر چلنے کیلئے چیمبر کے تمام عہدیداران و ممبران کو مل کر یکسوئی اور منظم طریقہ کار کے تحت کام کرنا ہوگا۔نائب صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادشاہدممتازباجوہ نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ چیمبر کی ترقی کا تمام تر دارو مدار صدر،دیگرمنتخب عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور قائمہ کمیٹیوں کی اجتماعی کارکردگی پر منحصر ہے۔انہوں نے فیصل آباد چیمبر کو بزنس کمیونٹی کی ”این جی او“ قرار دیا اور کہا کہ فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر کی ترقی کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں چیمبر مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے تعلقات کو بہتر بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے ہمیشہ متعلقہ اداروں سے مشاورت اور راہنمائی حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈائریکشن بالکل واضح ہے تاہم آر اینڈ ڈی کے شعبہ میں مزید اصلاحات لا کر ہم لاہور، کراچی، سیالکوٹ کے چیمبرز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپل ای کے ویژن کے تحت ہم اس سال سب سے پہلے امپورٹ، ایکسپورٹ کے فرق اور تجارتی خسارے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے اس کے علاوہ اکانومی سے متعلقہ لوکل اور انٹر نیشنل معاملات کودیکھنے کے علاوہ ہمیں نظام تعلیم میں بھی اصلاحات لانی ہوں گی۔

انہوں نے اس سلسلہ میں ایک تھنک ٹینک قائم کرنے کی بھی تجویز دی تاکہ ٹرپل اپنے اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں مزید بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اکانومی کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں نئے تجربے اور ریسرچ کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو اکانومی،ایکسپورٹ اور امپورٹ سے متعلق بھی سفارشات پیش کریں گے تاکہ پاکستان کی معیشت جو تنزلی کی طرف جارہی تھی اس کو ترقی کی طرف لے جایا جا سکے۔

مزید خبریں