محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیصل آباد میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
فیصل آباد میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم بھرپورانداز میں جاری،ترجمان لائیو سٹاک

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیصل آباد میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ترجمان لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر فرحین نے بتایا کہ فیلڈ سٹاف مختلف علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کو بیماریوں سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے، تاکہ جانوروں کی بیماری اور اموات میں کمی لائی جا سکے اور مویشی پال افراد کو معاشی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ محکمہ لائیو سٹاک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن ضرور کروائیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں محکمہ کی ویٹرنری خدمات سے فوری رجوع کریں۔








