فیصل آباد نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں کبڈی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں کبڈی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ لاہور اور سرگودھا بورڈ کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ سپورٹس گالا میں 33 بورڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹیم کی کامیابی پر فیصل آباد ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں کبڈی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ لاہور اور سرگودھا بورڈ کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ سپورٹس گالا میں 33 بورڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹیم کی کامیابی پر فیصل آباد ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید وارثی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیصل آباد بورڈ کے کھلاڑی آئندہ بھی ایسے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔