- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے اور چھیننے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انچارج اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے اور چھیننے والا گینگ کے سرغنہ اصغر کو ساتھی بہادر سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے 13 موٹرسائیکل اور 13لاکھ50ہزارروپے بر آمد کر لئے گئے۔ ملزمان سے 01پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان نے تھانہ سرگودھا روڈ،نشاط آباد، منصور آباد، غلام محمد آباد، ڈی ٹائپ کالونی،ملت ٹاؤن اورچک جھمرہ کے علاقہ میں وارداتوں کے انکشاف کیے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563080
- Advertisement -