فیصل آباد پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ رضا آباد پولیس نے کارروائی کرکے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا
فیصل آباد پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ رضا آباد پولیس نے کارروائی کرکے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ رضا آباد محمد سفیان نے ملزمان اکبر ،فیضان اور نصیر کو گرفتار کیا۔ملزمان مختلف علاقوں سے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں اورمال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔








