فیصل آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے 6رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ستیانہ پولیس نے ڈکیتی،راہزنی، موٹر سائیکل چھیننے ودیگر وارداتیں کرنے والے 6رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ ستیانہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گینگ کوگرفتار کیا۔
ملزمان نے درجن بھر وارداتوں کا انکشاف کیاکہ وہ گن پوائنٹ پرمختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل،موبائل اور نقدی چھینتے ر ہے ہیں۔ ملزمان سے 3 عدد موٹرسائیکل،3موبا ئل فون اور 17 لاکھ روپے نقدی بھی بر آمدکر لی گئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے