فیصل آباد۔ 04 فروری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ چیمبر کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے اے پی پی کو بتایا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی نگرانی کےلئے فاروق یوسف کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی لانچنگ …
فیصل آباد چیمبرکا گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، رکنیت سازی کی تجدیدکا آغاز

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 فروری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ چیمبر کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے اے پی پی کو بتایا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی نگرانی کےلئے فاروق یوسف کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی لانچنگ کےساتھ ہی رکنیت سازی کی تجدید کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جو31مارچ2025تک جاری رہے گی۔
ریحان نسیم بھراڑہ نے بتایا کہ فیصل آباد کے مردم خیز خطے کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے بھی ایک خصوصی تقریب منعقدہو گی جس میں نامور شخصیات کو شیلڈز اور ایوارڈز سے نواز ا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستارہ گرین سٹی فیصل آباد میں ایکسپو اور فیملی گالا بھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمبر کی رکنیت سازی کی مہم کی تجدید کےساتھ ہی ایف سی سی آئی، ایس ایم ایس ایپ آن لائن ہو گی جس کے ذریعے چیمبر کی اطلاعات یکساں طور پر 11ہزار ممبران تک پہنچائی جا سکیں گی۔
اس موقع پرگروپ لیڈر میاں محمد ادریس نے چیمبر کی بنیاد رکھنے اور اس کی تعمیر کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اب انسٹیٹیوشن بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں مگر یہ اپنے اعلیٰ ارفع مقاصد کےلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد کے معروف برانڈز پر زور دیا کہ وہ ایکسپو اور فیملی گالا میں بھر پور شرکت کریں
تاکہ اہلیان فیصل آباد کو بہترین تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جا سکیں۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے الیکٹرانک وپرنٹ اور سوشل میڈیاکے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ چیمبر کی گولڈن جوبلی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں۔ بعد میں صدر نے ممبر شپ کی تجدید ی مہم کا بھی افتتاح کیا۔








