فیصل آباد ڈولفن فورس نے رواں سال کے دوران 175 اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ہیں
فیصل آباد ڈولفن فورس کی کارروائیاں، 175 اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار
فیصل آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):فیصل آباد ڈولفن فورس نے رواں سال کے دوران 175 اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔ڈولفن فورس نے 20 لاکھ 72 ہزار 421افراد، 17 لاکھ 83 ہزار 93 موٹر سائیکلوں، 4 لاکھ 45 ہزار 772 گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی ۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او تنویر حسین کی قیادت میں ڈولفن فورس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں ڈولفن فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 175اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا رواں سال 391ریکارڈ یافتہ 112عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف 118 کامیاب کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے817 ملزمان گرفتار کرکے چرس، ہیروئن، آئس اور شراب برآمد کی گئی۔
ون ویلنگ، پتنگ بازی اور آتش بازی کے خلاف کارروائیوں میں 149 قانون شکن عناصر گرفتار کیا گیا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 115 ملزمان گرفتار کرکے قبضے سے چوری شدہ سامان اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران 20 لاکھ 72 ہزار 421افراد، 17 لاکھ 83 ہزار 93 موٹر سائیکلوں اور04 لاکھ 45 ہزار 772 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ای پولیس ایپ، ناکہ بندیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاریوں کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا۔کمیونٹی پولیسنگ کے تحت 1826 شہریوں کو فوری مدد اور معاونت فراہم کی گئی۔ڈولفن فورس کی بروقت کارروائیاں، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ جرائم کے خلاف کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے









